مغل شہنشاہ جہانگیر نے اپنی محبوب ترین ملکہ کے لئے پان ایجاد کرایا
مغل شہنشاہ جہانگیر نے اپنی محبوب ترین ملکہ کے لئے پان ایجاد کرایا لاہور (ایس چودھری )پان لبوں کی شان پوری دنیا میں استعمال ہوتا ہے لیکن ہر ملک میں عمومی طور پر اسکے استعمال میں اجزا الگ الگ ہوتے ہیں۔پان خوراک اور نشہ کے علاوہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔ہندووں کے مطابق انکے دیوی دیوتاوں میں کرشنا مہاراج پان کھانے کے شوقین تھے ۔ان کے لئے پان کے پتے اہتمام سے اکٹھے کئے جاتے تھے لیکن پان کی طبی حوالے سے جو معروف تاریخ ملتی ہے اسکا تعلق مغلیہ خاندان سے جڑا ہوا ہے ۔جس سے بعد ازاں ہندوستان میں پان کلچر کے طور پر متعارف ہوگیا۔پہلے پہل شہنشاہوں اور مہاراجوں کا یہ شوق تھا لیکن اب تو یہ ریڑھی بانوں کی بھی مجبوری بن چکا ہے ۔ روایت ہے کہ مغل شہنشاہ جہانگیر جو اپنی ملکہ نورجہاں کی زلفوں کا اسیر تھا ،اسکے مشوورں سے امور سلطنت طے کیا کرتا تھا ۔عجیب اتفاق تھا کہ ملکہ نورجہاں سے بے حد محبت کرنے والے سلطان کو اسکی ذہانت اورخوبصورتی دونوں نے اپنا مطیع کئے ہواتھا لیکن شہنشاہ کو ملکہ کے منہ کی بدبو ناگوار لگتی تھی ۔وہ جب بھی ملکہ کی جانب جھکتا تو اسے ناگوار بو آتی تھی ۔ملکہ کی دلربائی کی وجہ سے اس ن...