Richest Man in the India


دنیا کا سب سے مہنگا اور بڑا گھر بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا، اس میں کیا کچھ ہے اور صرف 5 لوگوں کے لئے کتنے سو ملازم؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے بہت زیادہ

ممبئی(نیوز ڈیسک)بڑے گھر سے آپ کے ذہن میں کتنے بڑے گھر کا تصورآتا ہے؟ شاید کوئی تین چار منزلہ گھر، جس میں کچھ درجن کمرے ہوں گے، ایک بڑا سا باغیچہ اور ایک آدھ سوئمنگ پول بھی ہو گا۔ یقینا یہ ایک بڑے گھر کا ہی نقشہ ہے، مگر ذرا ٹھہرئیے، ایک نظر اس گھر پر بھی ڈال لیجئے، اور دیکھ لیجئے کہ بڑا گھر کس کو کہتے ہیں۔ دراصل یہ تو دنیا کا سب سے بڑا گھر ہے، اور دلچسپ بات کہ یہ بھارت میں ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ غریب لوگ کا دیس بھی ہے۔


دی مرر کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی حصے میں واقع اس گھر کی مالیت ایک ارب پاﺅنڈ، یعنی تقریباً ایک کھرب 63 ارب پاکستانی روپے، سے بھی زیادہ ہے۔ اس ایک گھر میں تین ہیلی پیڈ ہیں، ایک تھیٹر ہے، متعدد سوئمنگ پول ہیں، اور اس کے پانچ مکینوں کی خدمت گزاری کے لئے 600 ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا گھر ہے جو 27 منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں مکیش اپنی اہلیہ نیتا اور تین بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔
ضرور پڑھیں:  انڈین ٹی وی چینل پر بیٹھ کر فواد چوہدری نے ایسی دبنگ بات کہہ دی کہ بھارتی صحافی کے ہوش اڑا دیئے ، دیکھ کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

اکسٹھ سالہ مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں اور اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کی قائم کردہ وسیع و عریض کاروباری سلطنت کے مالک ہیں۔ انہوں نے یہ گھر 2010ءمیں تعمیر کروایا۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق 2017ءمیں مکیش امبانی کی دولت 34 ارب پاﺅنڈ، یعنی 50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد تھی۔ وہ متعدد کاروباری کمپنیوں کے مالک ہونے کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے مالک بھی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانیوں کے نیچے چھپے شہر اور ایک قبرستان کی کہانی IN URDU

7 Sky names and colours in urdu

لڑکیوں کا نام رُخسانہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جانئے مطلب اور دلچسپ تاریخ History about the Name of Roxana