7 Sky names and colours in urdu

سات آسمانوں کے رنگ اور ان کے نام


قرآن کریم کی اکتالیسویں سورۃ فصلت کی آیت نمبر12 میں اللہ سبحانہُ وتعالیٰ فرماتے ہیں۔
فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَاَوۡحٰى فِىۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا‌ ؕ وَزَ يَّـنَّـا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ ‌ۖ وَحِفۡظًا ‌ؕ ذٰ لِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ‏
ترجمہ: پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے مزین کیا اور محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں ﴿۱۲﴾
قرآن پاک کی اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سات آسمان پیدا کئے ہیں، اب چونکہ ہر چیز کا ایک نام ہے تو ان ساتوں آسمانوں کو بھی نام دئے گئے اور الگ الگ رنگوں سے مزین کیا گیا۔
اس سات آسمانوں کے رنگ اور نام یہاں ملاحظہ کیجئے۔
٭ پہلا آسمان
پہلے آسمان کا رقیعہ ہے جو دودھ سے بھی زیادہ سفید ہے
٭ دوسرا آسمان
دوسرے آسمان کا نام فیدوم یا ماعون ہے جو ایسے لوہے سے بنا ہے جس سے روشنی کی شعاعیں پھوٹتی ہیں۔
٭ تیسرا آسمان
 اس کا نام ملکوت یا ہاریون ہے جو تانبے سے بنا ہے۔
٭ چوتھا آسمان
 چوتھے آسمان کو زاہرہ نام دیا گیا ہے، جو آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی سفید چاندی سے بنا ہے۔
٭ پانچواں آسمان
پانچویں آسمان کا نام مزینہ یا مسہرہ ہے، جو سُرخ سونے سے بنا ہے۔
٭ چھٹا آسمان
اس کا نام خالصہ ہے جو چمکدار موتیو سے بنایا گیا ہے۔
٭ ساتواں آسمان
ساتویں آسمان کا نام لابیہ یا دامعہ ہے جو سُرخ یاقوت کا بنا ہے۔ اسی آسمان پر بیت المعمور بھی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانیوں کے نیچے چھپے شہر اور ایک قبرستان کی کہانی IN URDU

لڑکیوں کا نام رُخسانہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جانئے مطلب اور دلچسپ تاریخ History about the Name of Roxana