لڑکیوں کا نام رُخسانہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جانئے مطلب اور دلچسپ تاریخ History about the Name of Roxana

لڑکیوں کا نام رُخسانہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جانئے مطلب اور دلچسپ تاریخ


رُخسانہ خوبصورت اور گلابی گالوں والی دوشیزہ کو کہا جاتا ہے۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ ‘رخسانہ’ اردو کا نام نہیں ہے، اسے انگریزی میں Roxana   کہتے ہیں۔
قدیم یونان اورقدیم ایران میں یہ نام ایسی لڑکیوں کا رکھا جاتا تھا جو قدرتی طور پر خوبصورت گالوں کی مالک ہوتی تھیں اور ان کا ملکوتی حسن دیکھنے والوں کو گھائل کردیتا تھا۔
اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ رخسانہ عظیم فاتح سکندر اعظم کی محبوبہ کا نام تھا، جس کے بعد رخسانہ کا نام ایسا معروف ہوا کہ آج بھی اسکی شہرت میں کمی واقعی نہیں ہوئی۔
سکندر اعظم کی محبوبہ رخسانہ  (Roxana)  ایرانی شہزادی تھی جس کے عشق نے سکندر اعظم کو اس سے شادی پر مجبور کردیا تھا۔ وہ تیس سال کی عمر میں مرگئی تھی۔
تاریخ کے مطابق وہ 310 قبل مسیح میں پیدا ہوئی اور 340 قبل مسیح میں اس کو اس کے بیٹے الیگزنڈر چہارم کے ساتھ زہر دے کر ماردیا گیا تھا ۔

Comments

Popular posts from this blog

7 Sky names and colours in urdu

Laziest countries in the world detail in urdu

Information about Fork ...