Longest sea bridge in the world Detail in urdu

دنیا کے طویل ترین سمندری پُل کا افتتاح
23/Oct/2018,


چین اور ہانگ کانگ کے درمیان دنیا کے طویل ترین سمندری پُل کا افتتاح کردیا گیا۔ دنیا کی سب سے مضبوط معیشتوں میں شمار ہونے والا چین آئے روز جدید ترین چیزوں کو متعارف کرواکر دنیا کو حیران کردیتا ہے۔



تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چین اور ہانگ کانگ کے درمیان دنیا کے سب سے طویل سمندری پُل کا افتتاح کردیا گیا۔ اس پُل کی لمبائی 55 کلومیٹر ہے اور یہ 20 ارب ڈالرز کی لاگت سے تیار ہوا۔



چین اور ہانگ کانگ کے درمیان منگل کو دنیا کے سب سے طویل پُل کا افتتاح کردیا گیا۔


چین کیلئے یہ 55 کلومیٹر طویل پُل سیاسی اور معاشی طور پر انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

بیس ارب ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پُل کا افتتاح دراصل سال 2016 میں ہونا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصہ میں تعمیر ہونے والا یہ پُل کئی مرتبہ تاخیر کا چکار ہوا۔


چین کی جانب سے منعقد کی گئی اس پُل کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔



اس پُل کی تعمیر کے باعث ‘پرل ریور ڈیلٹا’ کے مقام پر سمندری سُرنگ بھی تعمیر کی گئی تاکہ بحری جہاز آسانی سے گزر سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانیوں کے نیچے چھپے شہر اور ایک قبرستان کی کہانی IN URDU

7 Sky names and colours in urdu

لڑکیوں کا نام رُخسانہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ جانئے مطلب اور دلچسپ تاریخ History about the Name of Roxana