Why little pockets in the jeans? Detail in urdu must read

جینز میں چھوٹی جیبیں کیوں ہوتی ہیں؟

عام پتلون جنہیں عرف عام میں ڈریس پینٹ یا صرف پینٹ بھی کہا جاتا ہے میں جیبیں کافی بڑی اور آرامدہ ہوتی ہیں۔ لیکن اس کے برعکس پتلون کی منفرد قسم "جینز" میں جیبیں بہت چھوٹی چھوٹی بنائی جاتی ہیں۔ ان میں ہاتھ ڈالنا یا کوئی اور بڑی چیز رکھنا تو درکنار، چند انگلیاں بھی نہیں اڑسی جاسکتیں۔ جینز پہننے والوں کی اکثریت اس بات سے واقف نہیں کہ بھلا ان چھوٹی جیبوں کو دینے کا مقصد ہی کیا ہے جنہیں کسی استعمال ہی نہ لایا جاسکے۔
جینز کے ساتھ ان چھوٹی جیبوں کی روایت بہت عرصے پرانی ہے جس کی موجودہ دور میں شاید ضرورت نہیں رہی۔ عجیب مگر منفرد جیبوں کو کوائن پاکٹ یا ٹکٹ پاکٹ کہا جاتا ہے لیکن درحقیق یہ 'واچ پاکٹ' یعنی گھڑی رکھنے والی جیب ہے۔ پرانے وقتوں میں لوگ اسے کام کے دوران ہاتھ میں بندھی گھڑی محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
یہ جیبیں سب سے پہلے 1879 میں پتلون بنانے والے معروف ادارے لیویز کی بنائی گئی جینز میں شامل کی گئی تھیں اور آج بھی ہر سستی اور مہنگی جینز میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے لیوی اسٹراس نے اپنے بلاگ پر بتایا کہ دراصل پہلی مرتبہ نیلی جینز میں چار جیبیں شامل کی گئی تھیں جن میں سے دو گھڑی رکھنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔
تو بالآخر آپ جان ہی گئے کہ جینز میں دی جانے والی چھوٹی جیبوں کا مقصد کیا ہے۔ آئندہ جب کبھی معیاری جینز کی جیبوں میں انگوٹھا اڑس کر خوبصورت تصویر کے لیے مسکرائیں گے تو آپ کو ضرور یہ بات یاد آئے گی کہ دراصل یہ چھوٹی جیبیں کس کام کی ہیں۔ پھر آپ اپنے دوستوں کو بھی اس بات سے آگاہ کر کے واہ واہ وصول کیجیے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

7 Sky names and colours in urdu

Laziest countries in the world detail in urdu

Information about Fork ...