Chairman of Descon Dawood abdulrazaq

ملٹی نیشنل کمپنی ڈیسکون کے سربراہ عبدالرزاق داود کا تعارف
urdu.dunyanews.tv

,
کراچی: (دنیا نیوز) معروف صنعتکار عبدالرزاق داود کو نئی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔
,
عبدالرزاق داود نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری 1968 میں امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی سے حاصل کی۔ پھر وہ لارنسپور وولن ملز ہرکولز کیمیکل کے ایم ڈی بنے۔ ابھی رزاق داود پاکستانی ملٹی نیشنل کمپنی ڈیسکون کے چیئرمین ہیں جو 5 ممالک میں کام کر رہی ہے۔
,
معروف صنعتکار رزاق داود پرویز مشرف کے دور میں 1999 سے 2002 تک وزیر تجارت و پیداوار رہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل رہے اس کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل کے پہلے چیئرمین بنے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔
,
رزاق داود تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ رہے، نمل کالج میانوالی کی تعمیر میں پیش پیش رہے اور 10 سال تک شوکت خانم ہسپتال کے ٹرسٹی بھی رہے۔
اصل خبر پڑھیں

Comments

Popular posts from this blog

7 Sky names and colours in urdu

Laziest countries in the world detail in urdu

Information about Fork ...