Laziest countries in the world detail in urdu
دنیا کے سست ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی کیلی فورنیا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر کے سُست ترین افراد اور متحرک ترین افراد پر مشتمل ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔ دنیا عجائب خانہ ہے جہاں گلی گلی اور قریہ قریہ حیرت انگیز واقعات اور ناقابل یقین برتاؤ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ معاشرے افراد پر مشتمل ہوتے ہیں اور افراد کا برتاؤ و طرز زندگی قوموں کی پہچان بن جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے قوموں کی طرز زندگی اور روز مرہ معمولات جاننے کے لیے ایک دلچسپ سروے کا آغاز کیا جس کے حیران کن نتائج کسی کے لیے تو پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں تو کسی کے لیے مسحور کن ہوگا۔ ان اعداد و شمار سے قوموں کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے نئے اہداف مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔ سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی عالمی ادارہ صحت (WHOO) کی ریسرچ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ سست افراد کویت میں بستے ہیں جہاں کُل آبادی کے 67 فیصد افراد غیر متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں جب کہ متحرک ترین افراد ہونے کا اعزاز یوگنڈا کے حصے میں آیا جہاں کُل آبادی کے صرف 5.5 فیصد افراد غیر متحرک شب و روز بِتا رہے ہیں۔ متحرک ...